کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل نے2024ء میں اپنے بھارتی نژاد سی ای او سندر پچائی کی ذاتی سکیورٹی پر 8.27 ملین ڈالر (2ارب 34کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ) خرچ کئے۔یہ 2023 میں خرچ کئےگئے 6.78 ملین ڈالر سے تقریباً 22 فیصد زیادہ ہے۔امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ الفابیٹ کی فائلنگ کے مطابق اسٹاک ایوارڈز سمیت، 2024کے مالی سال کے دوران سندر پچائی کا کل معاوضہ 10.73ملین ڈالر تھا۔یہ گزشتہ سال ان کے کل معاوضے 8.8 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل نے 2025 میں پچائی کے لیے اپنی سیکیورٹی کے اخراجات میں کس طرح تبدیلی کی ہے، لیکن رائٹرز کے حالیہ تجزیے کے مطابق، کم از کم ایک درجن ایس اینڈ پی 500 کمپنیوں نے سیکیورٹی کے اخراجات میں اضافہ کیا ۔