بیجنگ (اے ایف پی) چین نےگزشتہ روز خراب موسم کی وجہ سے اپنے خلائی اسٹیشن سے تین خلابازوں کی واپسی ملتوی کر دی اور مشن کو مناسب وقت تک موخر کر دیا۔شینزو 19 کا عملہ اکتوبر سے بیجنگ کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر کام کر رہا ہے اور اسے منگل کی دوپہر کو زمین پر اترنا تھا۔شنہوا نیوز ایجنسی نے کہا کہ کیونکہ ڈونگفینگ لینڈنگ سائٹ پر موسمیاتی حالات مشن کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے ہیں،لہٰذا،مشن کو ملتوی کر دیا جائے گا اور مستقبل قریب میں مناسب وقت پر تعمیل کی جائے گی۔