کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کی ٹیم نے منگل کو پریکٹس سے گریز اور ،غیرملکی پلیئرز کے ساتھ لاہور سفاری زو کا دورہ کیا ۔ ٹیم اور انتظامیہ کا پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران نے استقبال کیا ۔ کھلاڑی مختلف سرگرمیوں سے بھی محظوظ ہوئے ، اس موقع پر موسیقی اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ قلندرز کی جانب سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں درخت بھی لگایا گیا۔