30 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان بھارت کشیدگی پر امریکا متحرک ہو گیا، پُرامن رہنے کا مشورہ

پاکستان بھارت کشیدگی پر امریکا متحرک ہو گیا، پُرامن رہنے کا مشورہ



واشنگٹن:

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکا متحرک ہو گیا ہے، اور دونوں ممالک کو پُرامن رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پاک بھارت میں بڑھتے تناؤ پر گہری نظر ہے

ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں حکومتوں کو کشیدگی کم کرنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت کشیدگی؛ سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان اور بھارت سے بات کریں گے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کسی بھی وقت دونوں ممالک کی قیادت سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو اس نازک صورتحال میں پاکستان اور بھارت کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ امریکی قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا عزم کیا ہے اور فریقین کو افہام و تفہیم کے ذرئعے مسئلے کا حل نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات