کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی کانفریس نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی امداد کی مخالفت کرے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے لیے مجوزہ اس امداد کے خلاف آواز بلند کرے۔جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ 9مئی 2025کو منعقد ہوگی۔