29 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش، احسن محسن اکرام کا بھارت کو منہ...

پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش، احسن محسن اکرام کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ


منال خان اور احسن محسن اکرام — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار اور معروف اداکارہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے بھارت کی جانب سے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف آواز بلند کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو بھی فوری طور پر تمام بھارتی یوٹیوب چینلز کو بند کرنا چاہیے جو پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں اور جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔

پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش، احسن محسن اکرام کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بوکھلاہٹ کا شکار مودی سرکار نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بعد 16 یوٹیوب چینلز بند کر دیے تھے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ اقدام ان چینلز پر بھرپور اور متوازن موقف پیش کیے جانے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات