29 C
Lahore
Wednesday, April 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپہلگام واقعے پر بھارتی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

پہلگام واقعے پر بھارتی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ


— فائل فوٹو

پہلگام واقعے پر مودی حکومت کو ناقص سیکیورٹی پر ہدفِ تنقید بنانے والی اپوزیشن کی جماعت کانگریس نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر بات کرنے کےلیے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

کانگریس کے صدر اور اپوزیشن لیڈر ملک ارجُن کھاڑگے نے بھی اجلاس بلانے کے لیے مودی کو خط لکھا ہے۔

دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ اجلاس بلایا گیا تو مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنی پالیسیوں، سیکیورٹی اور انٹیلی جینس کی ناکامی پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے کےلیے تیار ہوں۔

انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہر اُس اقدام کی حمایت کریں گے جو دونوں ممالک کی رضامندی سے کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا باعث بنے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات