32 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسویرا ندیم کے وزن میں کمی پر سنیتا مارشل اور روبینہ اشرف...

سویرا ندیم کے وزن میں کمی پر سنیتا مارشل اور روبینہ اشرف کا ردِعمل


— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کے وزن کم کرنے پر ساتھی اداکاراؤں سنیتا مارشل اور روبینہ اشرف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

روبینہ اشرف اور سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ کی دوران  سویرا ندیم کے وزن کم کرنےکے بارے میں بات کی۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ بعض اوقات کافی سارے مسائل کی وجہ سے ڈراموں کی شوٹنگ طے شدہ وقت میں مکمل نہیں ہو پاتی اور بہت زیادہ لمبی ہوجاتی ہے اور اس میں اداکار کی کوئی غلطی نہیں ہوتی۔

اُنہوں نے کہا کہ اب ہوسکتا ہے کہ سویرا ندیم نے بہت پہلے سے اپنا وزن کم کرنے کے بارے میں سوچا ہوا ہو تو اب اگر ڈرامے کی شوٹنگ بہت زیادہ لمبی ہوجائے گی تو وہ مسلسل انتظار تو نہیں کر سکتی تھیں۔

سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ پھر ہم اداکار ایک وقت میں کسی ایک ڈرامے کی نہیں بلکہ 2 سے 3 ڈراموں کی شوٹنگ کروا رہے ہوتے ہیں تو کبھی کسی ڈرامے کے دوران اس طرح کی تبدیلیاں نظر آنا معمولی بات ہے اور لوگوں کو اس طرح کی تبدیلیوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے۔

روبینہ اشرف نے بھی سنیتا مارشل سے اتفاق کیا لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا کہ مگر کوشش کرنی چاہیے کہ ڈرامے کے دوران اس طرح کی تبدیلیاں آنے پر قابو پایا جائے کیونکہ مجھے خود بھی ڈرامہ دیکھتے ہوئے جب چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں نظر آتی ہیں تو اُلجھن ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سویرا ندیم شوٹنگ کے دوران شاید ہلکی پھلکی ڈائیٹ پر ہوں اور شوٹ میں وقفے کی وجہ سے ڈرامے میں ان کے وزن میں اتنی واضح تبدیلی نظر آئی ہو۔

اس بات پر سنیتا مارشل نے تجویز دی کہ پروڈکشن ہاؤسز کو اداکاروں کے ساتھ پروجیکٹس کے معاہدے طے کرنے کے طریقے کار کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ ڈراموں کی شوٹنگ طے شدہ وقت پر مکمل ہو اور اسکرین پر ناظرین کو اس طرح کی تبدیلیاں نہ دیکھنی پڑیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات