36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی طالبہ کی لاش برآمد

بھارتی طالبہ کی لاش برآمد


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

کینیڈا میں کچھ دنوں سے لاپتہ بھارتی طالبہ کی لاش ساحل سمندر سے مل گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے لاش ملنے کی تصدیق بھی کردی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ونشیکا نامی طالبہ گزشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ تھی۔

تاہم اب آنجہانی لڑکی کی لاش ملنے کے بعد مقامی پولیس نے موت کی وجہ جاننے کےلیے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ونشیکا کی لاش ساحلِ سمندر سے ملی ہے، اہلخانہ کی جانب سے لاش ملنے کے بعد تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ونشیکا بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما کی بیٹی تھی، وہ ڈھائی سال پہلے تعلیم حاصل کرنے (ڈپلومہ کورس) کرنے کے لیے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ونشیکا 25 اپریل سے لاپتہ تھی اور اسی رات سے اس کا فون بھی بند ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اس ماہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک ہوگئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات