36 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیٹس پر بیٹنگ میں پراعتماد، میچز میں ایسا نہیں ہورہا، بابر اعظم

نیٹس پر بیٹنگ میں پراعتماد، میچز میں ایسا نہیں ہورہا، بابر اعظم


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیٹس پر بیٹنگ کے دوران بڑا پر اعتماد رہتا ہوں لیکن میچز میں ایسا نہیں ہو رہا۔ میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ ایسا ہو جاتا ہے کہ آپ اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہوتا نہیں ہے ۔ جو آپ سوچتے ہیں اکثر ویسا نہیں ہوتا۔ لوگ مایوس ہوتے ہیں تو میں بھی مایوس ہوتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پلان پر عمل نہ ہوتو شکست ہو جاتی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ میں پہلے چھ اوورز میں مومنٹم نہیں ملا، فیلڈنگ ویسی نہیں ہے جیسی کرنا چاہئے تھی ۔ وکٹیں اتنی جلدی نہیں گرنی چاہیں تھیں۔ صائم ایوب کم بیک کر رہا ہے، ابھی بچہ ہے اسے ٹائم دینا چاہیے، میں ویسے نہیں کھیل پا رہا جتنی توقع کی جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات