39 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکسی سے لڑائی نہیں، بابر بڑے بیٹر، پلان بناکر آتا ہوں، محمد...

کسی سے لڑائی نہیں، بابر بڑے بیٹر، پلان بناکر آتا ہوں، محمد عامر


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عامر نے پشاور کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں منفرد جشن منایا ۔ اس دوران عظیم سر ویوین رچرڈز نے انہیں پرسکون رہنے کا مشورہ دیا تھا۔یہ مناظر وائرل ہوگئے۔ میچ کے بعد محمد عامر نے کہا کہ میدان میں کسی سے لڑائی نہیں ہوتی۔ تاہم جارحانہ انداز ضرور اختیار کیا جاتا ہے اور یہی فاسٹ بولنگ کی خوبصورتی ہے۔ جارحانہ انداز فینز بھی انجوائے کرتے ہیں۔ بابر اعظم بہت بڑے کھلاڑی ہیں ، ان کے خلاف پلان بنا کر آتا ہوں۔ان کےخلاف کامیابی مل رہی ہے تو ملنے دیں۔ فوکس اپنی بولنگ پر ہوتا ہے۔ یہ نہیں دیکھتا کہ سامنے کون ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات