کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ وہ دوسری بار کسی لیگ کا حصہ بننے جارہے ہیں، اس سے قبل وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔ وہ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، پشاور زلمی نے ان کے پرتپاک خیرمقدم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین سے شیئر کی ہے۔