واشنگٹن (نیوز ایجنسی ) ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ آئندہ 5 برس میں روبوٹس بہترین انسانی سرجنز کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک، جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ہیں نے بتایا کہ ان کی کمپنی نیورالنک دماغ میں باریک الیکٹروڈز نصب کرنے کے لیے روبوٹس کا استعمال کرتی ہے کیونکہ یہ کام انسانوں کے لیے ناممکن ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، روبوٹس چند سالوں میں انسانی سرجنز سے بہتر کام کریں گے اور پانچ سال میں بہترین سرجنز سے بھی آگے نکل جائیں گے۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ نیورالنک کمپنی کو روبوٹ کا ہی سہارا لینا پڑا کیونکہ انسان مطلوبہ رفتار اور درستگی کے ساتھ یہ کام انجام نہیں دے سکتے۔