کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماضی کے لیگ اسپنر دانش کنیریا کئی سال سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ وہ پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف زہر اگلنے کاکوئی موقع جانے نہیں دیتے ۔ اپنے تازہ بیان میں دانش نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نےمجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار کیا تھا۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے،8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو ۔