کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) محمد عماد نے طورسم خان اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں فائنل میں پاکستان ائر فورس کے محمد عماد نے عبداللہ نواز کو 3-1سے شکست دی۔ خواتین کیٹگری میں نمرہ بتول نے سمیر شاہد، انڈر فورٹین بوائز فائنل میں فضل رحمن نے طہور طاہر کو ہرایا ۔ مہمان خصوصی سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور اسد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔