پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کی غیر ملکی پروازیں تو تاخیر کا شکار ہیں ہی مگر اپریشنل وجوہات کی بنا پر پیر کی دوپہر سے رات ایک بجے تک کے 12 گھنٹے میں دہلی ایئرپورٹ کی 510 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق دوپہر 1 سے رات 1 بجے تک دہلی ایئرپورٹ پر آمد کی 250 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
دن سے رات 1 بجے تک کے 12 گھنٹے میں روانگی کی 260 پروازوں میں تاخیر ہے۔
اندرا گاندھی ایئرپورٹ دہلی پر پروازوں کی آمد میں اوسط تاخیر 55 منٹ رپورٹ ہوئی ہے۔
آپریشنل وجوہات کی بنا پر آمد کی پروازوں میں تاخیر سے خلل کا انڈیکس 4 اعشاریہ 6 تک چلا گیا جبکہ دہلی ایئرپورٹ سے روانگی کی پروازوں میں اوسط تاخیر 65 منٹ تھی اور پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مشکلات کا انڈیکس آخری درجہ 5 تک پہنچ گیا تھا۔
دہلی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ اندرون ملک کی پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔