کراچی (جنگ نیوز) 2016 ریو اولمپکس جیولن تھرو کے سلور میڈلسٹ کینیا کے جولیئس ییگو نے نیرج چوپڑا کلاسک جیولن تھرو چیمپئن شپ میں اولمپکس چیمپئن ارشد ندیم کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ نیراج نے پوری کوشش کی کہ ارشدایونٹ میں شریک ہوں، لیکن حالات نے اجازت نہ دی۔