31 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومتجارتی خبریںانٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں16پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 27 پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت میں1.19روپے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 281.00روپے سے بڑھ کر 281.10 روپے اور قیمت فروخت 281.20 روپے سے بڑھ کر 281.30 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 16 پیسے کے اضافے سے 280.88 روپے سے بڑھ کر 281.04 روپے اور قیمت فروخت 7 پیسے کے اضافے سے 282.71 روپے سے بڑھ کر 282.78روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 318.05روپے سے کم ہو کر 317.85 روپے اور قیمت فروخت 27 پیسے کی کمی سے 321.21 روپے سے کم ہو کر 320.94 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 75 پیسے کے اضافے سے 372.83 روپے سے بڑھ کر 373.58روپے اور قیمت فروخت 1.19 روپے کے اضافے سے 376.01روپے سے بڑھ کر 377.20 روپے ہو گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات