26 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچھت سے گرنے والا سانپ خاتون کے مشروب میں جا گرا

چھت سے گرنے والا سانپ خاتون کے مشروب میں جا گرا


تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا میں ایک ریسٹورنٹ کی چھت سے گرنے والا سانپ ایک خاتون کے مشروب کے گلاس کے اندر جا گرا۔

ریاست ورجینا کی ایک خاتون ہنریکو کاؤنٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کے بعد مارگاریٹا ڈرنک سے لطف اندوز ہورہی تھیں کہ ایک سانپ کا بچہ چھت سے گرا اور انکے ماتھے سے ٹکرانے کے بعد ڈرنک میں جا گرا۔ 

کارلیٹا اینڈریوز نامی خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ سینڈ اسٹون میں واقع پیٹرن میکسیکن ریسٹورنٹ اینڈ کینٹینا میں کھانا ختم کرنے کے بعد بیٹھی تھیں تو انھیں لگا کوئی چھوٹی چیز انکے ماتھے سے ٹکرائی ہے، تو میں نے اپنے شوہر سے پوچھا یہ کیا تھا؟ اور پھر جب اپنے ارد گرد دیکھا تو میری گلاس میں سانپ نظر آیا۔ جو حرکت کرتا مشروب میں موجود اسٹرا سے لپٹا ہوا تھا۔

خاتون کے مطابق جب ریسٹورنٹ کے ملازمین نے اسے ایک اسٹک سے لپیٹ کر پکڑنے کی کوشش کی تو اس دوران ایک کسٹمر اسے ہاتھ سے پکڑ کر باہر لے گیا۔ اس دوران میں کہتی رہی کہ اسے میرے پرس میں نہ جانے دیں، میں سخت خوفزدہ تھی۔

اس دوران ریسٹورنٹ والوں نے مجھے دوسری ٹیبل پر منتقل ہونے کی پیشکش کی لیکن میں وہاں سے فوری جانا چاہتی تھی۔ اپنے سوشل میڈیا پر خاتون نے لکھا کہ مجھے شدید جھٹکا سا لگا۔ 

ریسٹورنٹ کے مالک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر سانپ ائیر کنڈیشننگ وینٹ کے ذریعے عمارت میں داخل ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات