32 C
Lahore
Tuesday, April 29, 2025
ہومغزہ لہو لہو26 نومبر احتجاج پر درج 2 مقدمات  میں بشری بی بی کی...

26 نومبر احتجاج پر درج 2 مقدمات  میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع


انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات  میں بشری بی بی کی 2 مقدمات میں گیارہ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جب کہ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 مئی تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشری کیجانب سے حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئی۔

عدالت نے بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےدرخواستوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ، کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند خان نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کرنیکا تحریری حکم نامہ جاری 

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آج عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں، جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ میڈیکل معائنہ کرایا جائے، طبی معائنہ کے لیے پمز ڈاکٹر اور ذاتی ڈاکٹرز کی ٹیم سے کرایا جائے،  ذاتی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈینٹسٹ ثمینہ نیازی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات