32 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومقومی خبریںنوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، 20...

نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، 20 سے زائد زخمی


فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا ہوگیا، جس سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 زخمیوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،  ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کرنے کے دوران آگ لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، اڈے پر کھڑے ٹرک میں آگ لگی تو ڈرائیور ٹرک کو کھلے میدان میں لے گیا، ڈرائیور اگر متاثرہ ٹرک کو آگے نہ لے جاتا تو بڑی تباہی ہوتی، ٹرک اڈے پر تیل کی درجنوں دکانیں ہیں، ان میں آگ لگ سکتی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات