پاکستانی اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔
کراچی میں نمائندہ جنگ سے گفتگو میں اداکارہ ثناء نے کہا کہ پہلگام واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، بھارتی حکومت اسے سیاسی رنگ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے اقدامات خود بھارت کےلیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
اداکارہ ثناء نے مزید کہا کہ بھارت اپنی حدود میں رہے، دونوں ممالک کے عوام جنگ نہیں چاہتے، ہمیں انسانیت سے متعلق سوچنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال میں پاکستان نے نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، بھارتی حکومت کو چاہیے وہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔