37 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومقومی خبریںبھارت نے سندھ طاس معاہدے کو سبو تاژ کر نے کی سازش...

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو سبو تاژ کر نے کی سازش کی: اشتر اوصاف


سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف—فائل فوٹو

سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو سبو تاژ کرنے کی سازش کی۔

سابق اٹارنی جنرل اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشتر اوصاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1951ء میں پاکستان نے اپنے آبپاشی کے نظام کو درست کرنے کی منصوبہ بندی کی، ورلڈ بینک نے پاکستان کے پانی کے مسئلے کے حل کےلیے جامع منصوبہ دیا جس پر پاکستان، بھارت اور ورلڈ بینک حکام نے سندھ طاس معاہدے پر سیر حاصل کام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے، جب تک فریقین بیٹھ کر طے نہ کرلیں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نشیبی ممالک کے پاس پانی لینے کا حق موجود ہوتا ہے، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

اشتر اوصاف نے مزید بتایا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پانی کی تقسیم کا کامیاب ترین معاہدہ ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے انہوں کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بہانہ بنایا جبکہ معاہدے کو معطل نہیں کیا جاسکتا، جب تک فریقین متفق نہ ہوں۔

سابق اٹارنی جنرل نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کا وتیرا ہے، بھارت کسی بھی صورت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، پہلگام واقعے کی ایف آئی آر میں بھی کہیں پاکستان کا نام نہیں، پہلگام واقعے کی ایف آئی آر فالس فلیگ آپریشن کیخلاف مضبوط ثبوت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات