37 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹقدیم تہذیب کی 5 ہزار سالہ بااثر خاتون کی باقیات دریافت

قدیم تہذیب کی 5 ہزار سالہ بااثر خاتون کی باقیات دریافت


فوٹو بشکریہ رائٹرز

پیرو کے ساحلی علاقے سے ماہرینِ آثار قدیمہ نے ایک خاتون کی 5 ہزار سال پرانی باقیات دریافت کی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا تعلق قدیم کیرل تہذیب کے بااثر طبقے سے ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ کیرل بحرالکاہل کے ساحل سے تقریباً 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے امریکا کا قدیم ترین شہر سمجھا جاتا ہے اور ماہرین کا اس شہر کے بارے میں خیال ہے کہ یہ قدیم مصری، چینی اور سمیری تہذیبوں کے ساتھ ہی آباد ہوا ہوگا۔

اس حوالے سے ماہر آثار قدیمہ ڈیوڈ پالومینو نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کی یہ تدفین بہت اہم ہے کیونکہ لاش کو لپیٹے جانے کے طریقے، اس کی جلد، بالوں اور ناخنوں کے تحفظ کے انداز بالکل ایسا ہے جیسے وہ معاشرے میں اعلیٰ مقام رکھنے والی خاتون ہو۔

اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کے کفن میں رنگین مکاؤں کے پرندوں کے نیلے اور بھورے رنگ کے پرندوں کے پر لگے بھی ہوئے تھے اور مقبرے کو ٹوکریوں سے گھیرا ہوا تھا جن میں نذرانے، گلدان، لوکی موجود تھی۔

ڈیوڈ پالومینو نے بتایا کہ خاتون کی باقیات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انتقال تقریباً 20 سے 35 سال کی عمر میں ہوا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ اس تہذیب میں صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی قائدانہ کردار ادا کرتی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات