کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کی نئی تاریخ پر مشاورت کیلئے میزبان سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے سندھ کی صوبائی ایسوسی ایشنز کے سکریٹریز کا اجلاس پیر کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس میں طلب کیا ہے جس میں گیمز کی نئی تاریخ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور سندھ کے موقف کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، امکان ہے کہ قومی گیمز تین سے دس دسمبر تک کرائے جائیں گے، ایک تجویز اکتوبر کی بھی ہے۔ سندھ کی ایسوسی ایشنوں نے گیمز کی میزبانی تبدیل نہ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ دریں اثناءپاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پنجاب اولمپکس کی جانب سے قومی گیمز کی میزبانی کیلئے خط لکھنے پروضاحت طلب کرلی ہے۔