41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپوپ فرانسس کی آخری رسومات میں ٹرمپ کا نیلا سوٹ توجہ کا...

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں ٹرمپ کا نیلا سوٹ توجہ کا مرکز


—تصویر بشکریہ رائٹرز

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیلا سوٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

دنیا بھر کے رہنما جب ویٹی کن سٹی کے عظیم الشان سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں پوپ فرانسس کو الوداع کہنے کےلیے جمع تھے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیلا سوٹ غیر متوقع طور پر گفتگو کا محور بن گیا۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ پروٹوکول کے مطابق پوپ کی آخری رسومات میں مردوں کےلیے سیاہ سوٹ اور ٹائی پہننے کی ہدایت تھی جبکہ خواتین کےلیے لمبی سیاہ پوشاک اور دستانے لازم قرار دیے گئے تھے۔

میلانیا ٹرمپ نے تو ویٹی کن کے پروٹوکول کے عین مطابق مکمل سیاہ لباس پہنا، لیکن ٹرمپ نیلا سوٹ اور ہلکی نیلی ٹائی پہن کر تقریب میں شریک ہوئے، ساتھ ہی ان کے لباس پر امریکی جھنڈے کا بیج بھی موجود تھا۔

یہی نہیں بلکہ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کے فوراً بعد بغیر تدفین میں شریک ہوئے روانگی اختیار کرلی تھی۔

ٹرمپ کے نیلے سوٹ پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان اُمڈ آیا، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا نیلا سوٹ پہن کر پوپ کے جنازے میں جانا ناقابل معافی ہے۔

سیاسی تجزیہ کار مولی پلوفکنز نے بھی تبصرہ کیا کہ جب ویٹی کن نے واضح طور پر سیاہ سوٹ اور سیاہ ٹائی کی شرط رکھی تھی، تو ٹرمپ نے نیلا سوٹ کیوں پہنا؟

سیاسی مبصر جوئی مانارینو نے لکھا، “نیوی بلیو سوٹ بھی ڈارک سوٹ میں شمار ہوتا ہے اور ٹرمپ اس میں دبلے پتلے اور جوان لگ رہے تھے۔”

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ فرانسس کو تقریباً 2.5 لاکھ سوگواروں نے  الوداع کہا۔

بعد ازاں پوپ کا تابوت روم کی گلیوں سے جلوس کی شکل میں گزارا گیا اور آخرکار انہیں ان کی پسندیدہ جگہ باسیلیکا آف سینٹ میری میجر میں سپرد خاک کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات