41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیا ہانیہ عامر کو دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے...

کیا ہانیہ عامر کو دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے نکال دیا گیا؟


کولاج فوٹو: فائل

کیا ہانیہ عامر کو دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے نکال دیا گیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی پوسٹ سے سوالات اٹھ گئے۔

پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر جن کے انسٹاگرام پر 18.3 ملین سے زائد فالوورز ہیں، ایک بڑے بھارتی پنجابی پراجیکٹ میں جلوہ گر ہونے والی تھیں۔

فلم ’سردار جی 3‘ میں ان کی شرکت کی خبر نے مداحوں کو بہت پُرجوش کر دیا تھا۔

کیا ہانیہ عامر کو دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے نکال دیا گیا؟

فلم کی شوٹنگ حال ہی میں برطانیہ میں مکمل ہوئی تھی، جس میں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوا مرکزی کرداروں میں ہیں۔ تاہم پہلگام واقعہ کے بعد فلم کی ریلیز اور ہانیہ عامر کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز نے فیصلہ کیا کہ ہانیہ عامر کے تمام سینز نکال دیے جائیں گے اور ان کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کو شامل کیا جائے گا۔

چونکہ فلم پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، اس لیے یہ عمل فلم سازوں کے لیے ایک مشکل چیلنج ثابت ہوگا۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد تعداد نے ملے جلے تبصرے کرنا شروع کردیے۔ 

کئی صارفین کا ماننا ہے کہ پاکستانی فنکار بھارت میں کام کےلیے اپنی خودداری اور قومی وقار کو داؤ پر لگا دیتے ہیں اور ہانیہ عامر نے بھی یہی غلطی کی۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، “افسوس! پہلگام واقعہ پر مذمت بھی کام نہ آئی۔” جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، “بالی ووڈ اسٹائل انسٹاگرام رِیلز سے کیا حاصل ہوا؟”

ایک اور نے سخت الفاظ میں کہا، “قوم کو شرمندہ کرنے کے بعد اب بھارتیوں سے ذلت ملی، مبارک ہو۔” جبکہ ایک صارف نے لکھا، “معافی اور مذمت بھی انہیں نہیں بچا سکی، انجام سامنے آ گیا۔”



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات