41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومخاص رپورٹرمضان چھیپا نے عامر لیاقت کا یادگار جذباتی کلپ شیئر کردیا

رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کا یادگار جذباتی کلپ شیئر کردیا


اسکرین گریب 

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا نے مرحوم عامر لیاقت کا یادگار کلپ شیئر کردیا۔

رمضان چھیپا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کا ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں انہیں موت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عامر لیاقت کو اس کلپ میں جیو کہانی کے پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے موت اور بعداز موت کی حقیقیت سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عامر لیاقت کا ویڈیو کلپ میں کہنا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم سب کو اس جگہ پر لیٹنا ہے، آج ہم زندہ ہیں تو بتا رہے ہیں، مرنے کے بعد یہ کلپ چلے گا کہ کبھی عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ جب وہ اس دنیا سے چلے جائیں تو یہاں آ کر لیٹیں گے۔

ویڈیو میں معروف ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت کی وفات کے بعد کے جذباتی مناظر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت 9 جون 2022 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات