وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہو جائیں گے، کسی فرد واحد کے فعل کی سزا اس کے پورے خاندان کو نہیں دی جاسکتی۔
ایک بیان میں عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
دوسری جانب کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں چار گھروں کو گرا دیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق گزشتہ 3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، بندی پوری اور کپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے ہیں، گھروں کو زیادہ تر بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔