41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفواد خان اور سجل علی بھائی بہن؟ مداحوں کا ردعمل

فواد خان اور سجل علی بھائی بہن؟ مداحوں کا ردعمل


پاکستان کے دو سپر اسٹارز سجل علی اور فواد خان کے حالیہ اشتراک نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس سے مداحوں کے دلوں پر بھی چھریاں چل گئیں۔

دونوں اسٹارز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بھائی بہن کا کردار ادا کیا ہے۔ فواد خان کو اپنی بہن سجل علی کی رخصتی کے موقع پر آنکھوں میں آنسو لیے الوداع کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سجل جذباتی انداز میں کہتی ہیں “بائے بھیا”۔

اگرچہ ویڈیو میں دکھائی گئی محبت اور رشتہ انتہائی دلکش تھا لیکن مداحوں کی توقعات کچھ اور تھیں۔

زیادہ تر شائقین چاہتے تھے کہ فواد اور سجل کو ایک رومانوی جوڑی کے طور پر پردے پر دیکھیں، نہ کہ بہن بھائی کی شکل میں۔

سوشل میڈیا پر ردعمل میں ایک صارف نے لکھا، “جذبات آنسوؤں میں بہہ گئے”، ایک اور نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا، “ہم اسے اس نظر سے نہیں دیکھ سکتے”، ایک مداح نے جذبات کچھ یوں بیان کیے، “فواد اور سجل بہن بھائی! نہیں، یہ تو دل ہی نہیں مانتا۔”

فینز کی بھرپور خواہش ہے کہ فواد خان اور سجل علی کو جلد از جلد کسی فلم یا ڈرامے میں ایک دلکش رومانوی جوڑی کے طور پر اکٹھا کیا جائے۔

وائرل ویڈیو ایک اشتہار کی بتائی جارہی ہے جس میں بھائی بہن کے رشتے اور ان کے درمیان محبت کو اُگر کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات