40 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا

لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا


لیورپول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔

لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو آؤٹ کلاس کیا، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے اسکور کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔

دوسرے ہاف میں لیور پول کا چوتھا گول محمد صلاح نے بنایا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی۔

یوں لیورپول نے پانچ ایک سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیموں کے ابھی چار چار میچز باقی ہیں، لیکن ٹائٹل لیورپول کے نام ہو گیا ہے۔

لیور پول پریمیئر لیگ پانچ سال بعد جیتا ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا 20 واں ٹائٹل ہے

دوسری جانب مانچسٹر سٹی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو دو صفر سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس ایونٹ کا فائنل 17 مئی کو مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات