37 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپہلگام فالس فلیگ حملے پر بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں

پہلگام فالس فلیگ حملے پر بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں


پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں اٹھنے لگیں۔

سابق رکن لوک سبھا سمرنجیت سنگھ مان نے بھارتی الزامات پر سوال اٹھادیے ہیں۔

سمرنجیت نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کےلیے شواہد نہیں ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتا لگانے میں ناکام رہیں؟ بھارت اتنا معصوم نہیں، اس نے کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے۔

سمر نجیت سنگھ مان نے مزید کہا کہ بھارت نے امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی، بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت اور معیشت متاثر ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی صدر حکومت کو برطرف کر کے نئے انتخابات کا اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں نریندر مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات