41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومغزہ لہو لہواگرکسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا...

اگرکسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنادیں گے، حافظ نعیم الرحمان



لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل، بھارت اور امریکا کے خلاف متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے اگر کسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو بھی دہشت گرد سمجھتے ہیں، جہاں جہاں قتل عام ہوتا ہے وہاں  امریکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کی نسلیں اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں اور دنیا سے فریاد کررہے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کےلیے جائیں، کیا مسلمانوں کے پاس وسائل نہیں ہیں، ائیر فورس اور جہاز ہیں، بد قسمتی سے وسائل کی طاقت پیٹرول کی طاقت ہے، وہ ساری کی ساری امریکا سے ڈرتے اور خوف کھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر لیا گیا، یہ میوزیکل چیئر ہے وہ امریکا سے خوف کھاتے ہیں، یہ فوج مسلمانوں، کشمیریوں کے لیے لڑے، موقع ہے اس وقت پوری قوم کو اکٹھا کرتے ہیں، غزہ نے پوری دنیا کو جگا دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے قبلہ اول میں ہر سال سیکڑوں لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ ایک معاہدہ ہونے جا رہا تھا، پاکستان پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ آنے والی حکومت  اسرائیل کی ہوگی لیکن سلام پیش کرتے ہیں غزہ کے مجاہدین کو جنہوں نے وہ آپریشن کیا جو دنیا نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنا کر مارا جا رہا ہے، وہ گریٹر اسرائیل بنانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک لیڈنگ رول ہے، جس مینار کے نیچے ہم 1940 میں ایک قرار داد منظور ہوئی تھی، دوسری قرارداد فلسطین کی منظور ہوئی تھی، قرارداد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل ناجائز اولاد ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر کسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، اس کو قبول کرنے کا سوچنا بھی نہیں ہے، مفتی نے فتویٰ دیا یہ ریاست کےلیے ہے، ہم اللہ کی راہ میں ان کے لیے آواز اٹھا سکتے ہیں، حکمرانوں کا محاسبہ کرسکتے ہیں، ہم جہاد کر سکتے ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ آج بھارت نے ہمیں للکارا ہے، چند لوگ اسرائیل سے بھارت پہنچے ہیں یہ سب ایک ہیں، ان کا سربرا امریکا ہے، امریکا، بھارت اور اسرائیل ایک ہیں، خود امریکا اور یورپ میں لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور یہ سب بے نقاب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کےلیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، ہمارے آپس کے اختلافات بہت ہیں لیکن ملکی سلامتی کےلیے ہم سب ایک ہیں، کل کی ہڑتال پورے ملک میں ہوئی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچوں کے سر پر ہاتھ رکھے، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا (کے پی) سب ہڑتال میں ساتھ تھے، سب اپنا کام کریں گے تو کامیابی حاصل ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات