اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بمباری کرتے ہوئے عمارت کو نشانہ بنایا، جبکہ جنوبی لبنان میں بھی ڈرون حملہ کیا ہے، جس میں حزب اللّٰہ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیروت میں رہائشی عمارت پر بمباری کی اور جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ کرکے حزب اللّٰہ رہنما کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے حلتا پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایک ایسے حزب اللّٰہ کے رکن کو “شہید” کیا ہے جو حلتا میں گروپ کی دوبارہ موجودگی قائم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھا رہا تھا۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے، امداد کی مسلسل بندش سے غزہ میں بڑے پیمانے پر قحط کا خدشہ ہے،
امریکا نے یمن پر حملے کیے، جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ثالث کاروں کو اپنی تجاویز پیش کر دیں، قطر کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے۔