انڈس واٹر کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے پر ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے سندھ طاس معاہدہ کسی ایک ملک کے کہنے سے معطل نہیں ہو سکتا۔
ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکتا، دریائے جہلم میں پانی چھوڑتے وقت سرکاری طور پر ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور برقرار ہے، پاکستان اور بھارت دونوں کو اس کی پاسداری کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سندھ طاس آخری محکمانہ میٹنگ مئی 2022ء میں ہوئی تھی، سیلاب اور پانی کا ڈیٹا 2023ء میں شیئر ہوا تھا۔
ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا پانی نہیں روکا، بھارت کے کئی کیسز ابھی نیوٹرل ایکسپرٹ کے پاس چل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت قانون قانونی پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہی ہیں، یہ انتہائی حساس ایشو ہے اس پر مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے کئی کیسز نیوٹرل ایکسپرٹ کے پاس چل رہے ہیں۔