41 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی صحافی نے وزیر کے ویڈیو بیان کے غائب حصے کی نشاندہی...

بھارتی صحافی نے وزیر کے ویڈیو بیان کے غائب حصے کی نشاندہی کردی


بھارت کے سینئر صحافی رویش کمار نے بھارتی وزیر پارلیمانی امور کرن ریجی جو کے ویڈیو بیان سے غائب حصے کی نشاندہی کردی۔

پہلگام واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی، آل پارٹیز کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور نے دہشت گردی کے واقعے میں حکومتی غلطی کا اعتراف کیا۔

کرن ریجی جو نے تمام سیاسی قیادت کے روبرو کہا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ کیسے ہوا اور کہاں غلطی ہوئی ہے۔

اس کے بعد بھارتی پارلیمانی امور کے وزیر نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی کے اعتراف والا حصہ ہی غائب کردیا اور ایڈٹ شدہ بیان سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

بھارتی صحافی رویش کمار نے بھارتی وزیر کی جانب سے ویڈیو بیان کے غائب شدہ حصے کی نشاندہی کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات