33 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومغزہ لہو لہوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری


لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

گلیڈی ایٹرز اننگز 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا اور 46 رنز کے مجموعی اسکور پر جوزف نے الین کو 31 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیجا۔

پوائنٹس ٹیبل

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی اگر بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس نے 5 میچز کھیلے اور سب میں فتح حاصل کی۔

دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ ہے جس نے 6 میچز میں سے 3 میں فتح حاصل کی، تیسرے نمبر پر کراچی کنگز ہے جسے تین میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جس نے پانچ میں سے 2 میچز جیتے اور تین میں شکست کا سامنا کیا، پانچویں نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے جس نے 4 میچز میں سے دو میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میچز میں شکست کا سامنا کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری نمبر پر ہے، جس نے 6 میچز کھیلے اور صرف ایک میں ہی فتح حاصل کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات