28 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحمزہ علی عباسی نے رجب بٹ کیس کا حل پیش کردیا

حمزہ علی عباسی نے رجب بٹ کیس کا حل پیش کردیا


حمزہ علی عباسی نے رجب بٹ کیس کا حل پیش کردیا، دینی اسکالرز اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

پاکستان کے معروف اداکار اور مذہب کی طرف رجوع کرنے سے متعلق پہچانے جانے والے حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مذہب، روحانیت اور معاشرتی تنازعات پر کھل کر گفتگو کی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دینی علماء اور عام لوگوں کے درمیان اختلافات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بہت سے مواقع پر کسی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے یا لاعلمی کی بنیاد پر بڑے تنازعات جنم لیتے ہیں، اسی طرح کا ایک حالیہ واقعہ رجب بٹ کے ساتھ بھی پیش آیا، جس کے نتیجے میں انہیں ملک چھوڑنا پڑا۔

رجب بٹ کیس پر بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے ایک متوازن اور مثبت حل پیش کیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ بیان دیتے وقت ہر فرد کو احتیاط برتنی چاہیے اور غیر ضروری باتوں سے گریز کرنا چاہیے، لیکن دینی حلقوں کو بھی برداشت اور نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اگر کوئی شخص اپنی غلطی تسلیم کر کے معذرت کر لے تو معاملے کو ختم کر دینا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ معاف کرنا اور درگزر کرنا ہی حقیقی دینی رویہ ہے اور اگر یہ رویہ اپنایا جائے تو بہت سے سماجی مسائل از خود ختم ہو سکتے ہیں۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے اپنے کیریئر سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ میں اب ایسے کردار اور اسکرپٹ منتخب کرتا ہوں جو دینی اور اخلاقی حدود کے اندر رہتے ہوں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ میں اب صرف ان پروجیکٹس کا حصہ بنتا ہوں جس میں لباس باوقار ہو، بے حیائی نہ ہو اور برائی کو فروغ نہ دیا جائے، البتہ میں یہ نظریہ دوسروں پر مسلط نہیں کرتا بلکہ اپنی ذاتی رہنمائی کے لیے اسے اختیار کیے ہوئے ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات