25 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومغزہ لہو لہورحیم یار خان، پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک، 30...

رحیم یار خان، پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک، 30 سنگین مقدمات کا ریکارڈ



رحیم یار خان:

رحیم یار خان کے تھانہ تبسم شہید کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نادر گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی سمیت 30 سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، 44 بور ناجائز گن، اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں: رحیم یار خان:  کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار، ٹھکانے مسمار

پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے اس مقابلے کے دوران ہونے والی کارروائی کو بروقت اور مؤثر قرار دیا، جس کی بدولت ایک اور خطرناک مجرم کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان، عرفان علی سموں نے پولیس کی ٹیم کی اس کامیاب کارروائی پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات