28 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان سپر لیگ، پانچویں شکست کے بعد سابق چیمپئن ملتان سلطانز کا...

پاکستان سپر لیگ، پانچویں شکست کے بعد سابق چیمپئن ملتان سلطانز کا سفر ختم


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں پانچویں شکست کے بعد سابق چیمپئن ملتان سلطانز کا سفر ختم ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ڈیرل مچل اور سکندر رضا کی جارحانہ اور ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی اور قذافی اسٹیڈیم میں ہوم کراوڈ کو بھرپور تفریح فراہم کی دونوں نے چھکوں چوکوں سے کمزور بولنگ اٹیک کی ایک نہ چلنے دی۔محمد رضوان کی کپتانی میں سلطانز کی خراب کارکردگی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ڈیرل مچل نے38گیندوں پر64رنزچار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بنائے۔سکندر رضا نے21گیندوں پر40نا قابل شکست رنزچار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے بنائے۔دونوں نے پانچویں وکٹ کی میچ وننگ شراکت میں109رنز اسکور کئے۔محمد رضوان نے کہا کہ اہم مواقع کیچ ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی لیکن اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ہفتے کی شب ملتان نے تین وکٹ پر185رنز بنائے ۔لاہور قلندرز نے ہدف ایک اوور پہلے عبور کر لیا۔ڈیرل مچل کا اہم کیچ مائیکل بریسویل نے ڈراپ کیا۔قلندرز کی اننگز میںفخر زمان28،محمد نعیم چھ،عبداللہ شفیق34اورسیم بلنگ صفر پر آوٹ ہوئے۔95رنز پر چار وکٹ گرنے کے بعد ملتان کی ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان 24 رنز پرپویلین واپس لوٹ گئے ،عثمان خان 18 رنز ہی بناسکے۔ شائے ہوپ 9رنز بنائے۔کپتان محمد رضوان نے کامران غلام کے ساتھ ملکر 115 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑی نصف سنچریاں بناکر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔کامران غلام 52رنزجب کہ محمد رضوان نے 48 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی ۔ملتان سلطانز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیمیں اس ایونٹ میں دوسری مرتبہ مدمقابل آئی تھیں اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں33 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک 21 میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں ملتان سلطانز نے 11 جیتے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کو 10 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات