28 C
Lahore
Monday, April 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوالی بال، بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، افغان یا سری لنکا...

والی بال، بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، افغان یا سری لنکا نئی ٹیم ہوگی


کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) بھارت نے علاقائی کھیلوں کی سفارت کاری کو دھچکا لگاتے ہوئے اپنی قومی والی بال ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹیم کو اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونے والی وسطی ایشیائی والی بال چیمپئن شپ میں حصہ لینا تھا، بھارت کی جگہ نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ منگل کو متوقع ہے،جس میں افغانستان اور سری لنکا میں سے ایک ٹیم کو شامل کیا جائے گا،پاکستان والی بال فیڈریشن کے ایک ذمے دار نے جنگ کو بتایا ہے کہ سینٹرل ایشین والی بال حکام نے بھارت کے انکار اور ٹیم دستبرداری کے فیصلے کو کھیل کے لئے نقصان دہ اور افسوس ناک قرار دیا ہے،پاکستانی والی بال حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فیڈریشن نے مطلع کیا ہے کہ ان کی حکومت نے پہلے جاری کردہ این او سی کو منسوخ کر دیا ہے،بھارت نے مضبوط 30 رکنی وفد کے ساتھ شرکت کے لیے تیاری کر رکھی تھی، اور ایونٹ میں شرکت کی سب سے پہلے تصدیق کی تھی،ایران، کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان کی ٹیمیں پہلے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں، وسطی ایشین والی بال نے ورچوئل اجلاس میں بھارت کی جگہ کسی دوسری ٹیم کو شامل کرنے کی اجازت دے دی ،قازقستان نے مالی مسائل کی وجہ سے پہلے ہی نہ آنے کی اطلاع دی تھی،بھارت کی جگہ افغانستان نے پاکستان میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے جس میں ٹیم کو ہوٹل اور دیگر سہولت میزبان کی جانب سے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات