کراچی (نیوز ڈیسک) دلی ہائی کورٹ نے ایک پاکستانی خاتون کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کو مسترد کر دیا، جس میں درخواست کی گئی تھی کہ ان کی طویل المدت ویزے کی درخواست پر غور کیا جائے اور اسے اس وقت تک باقاعدہ بنایا جائے جب تک وہ بھارتی شہریت حاصل نہیں کر لیتیں۔ یہ درخواست شینا ناز کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جن کی شادی ایک بھارتی شہری سے ہوئی ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر 30 اپریل 2025 کو بیورو آف امیگریشن، انڈیا کے سامنے طویل مدتی ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔