36 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے چین کو 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کی درخواست کی...

پاکستان نے چین کو 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے 30 ارب یوان کی سویپ لائن بڑھا کر 40 ارب یوان کرنے کی درخواست کی ہے۔

واشنگٹن میں غیر ملکی ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ جاری کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے پر بھی پیشرفت کی ہے، اس بارے میں اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم اپنا قرضہ لینے کی بنیاد کو متنوع بنانا چاہتے ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ کے تحت نیا پروگرام شروع کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ امید ہے 7 ارب ڈالر پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط ہوں گے، پہلے جائزے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قرض پروگرام نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ کے اقتصادی اثرات سازگار نہیں ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط پہلے ہی کم ہو چکے ہیں، گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کی تجارت صرف 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی جاری مالی سال میں تقریباً 3 فیصد ہوگی، اگلے مالی سال معاشی ترقی 4 سے 5 اور بعد میں 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات