30 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹتزین حسین رشتۂ ازدواج میں منسلک

تزین حسین رشتۂ ازدواج میں منسلک


— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و پروفیسر تزین حسین دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی دوست کی جانب سے تزین حسین کی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ شادی کی پُرمسرت تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے جس میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ قریبی عزیز و اقارب، دوست و احباب کو مدعو کیا گیا ہے۔

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

شادی کے موقع پر تزین حسین نے روایتی سرخ و سنہرے امتزاج کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ زیورات اور میک اپ انہوں نے ہلکا رکھا تھا۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی، ان کے دولہا کا نام عامر سیدین ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہی ہے، تاہم اعلیٰ تعلیم انہوں نے لاہور سے حاصل کی ہے اور 2001ء سے ریاض میں مقیم ہیں۔

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

عامر سیدین مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں تاہم انہوں نے عین سین کے نام سے مختلف کتابیں اور غزلیں بھی تحریر کی ہیں۔

واضح رہے کہ تزین حسین ایک طویل عرصے سے شعبۂ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2023ء میں ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ سے جھوٹی اسکرین پر کم بیک کیا، جس کے بعد انہیں مختلف ڈراموں میں دیکھا گیا۔

وہ اس سے قبل ماضی کے مختلف مشہور ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں جن میں مہلت اور عورت قابلِ ذکر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات