30 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلندن پولیس کی برطانوی عازمین حج کو دھوکے بازوں سے چوکنا رہنے...

لندن پولیس کی برطانوی عازمین حج کو دھوکے بازوں سے چوکنا رہنے کی تنبیہ


—فائل فوٹو

سٹی آف لندن پولیس اور ایکشن فراڈ نے برطانوی عازمینِ حج پر زور دیا ہے کہ وہ دھوکے بازوں سے چوکنا رہیں کیونکہ گزشتہ سال مجرموں نے عازمین کو  150,000 پاؤنڈ کا نقصان پہنچایا تھا۔

سٹی آف لندن پولیس کے کمانڈر عمر خان نے کہا ہے کہ حج سے متعلق دھوکا دہی کے اثرات تباہ کن ہو سکتے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ اس روحانی سفر پر جانے کے لیے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کا استعمال کرتے ہیں، اسی لیے یہ ضروری ہے کہ برطانوی عازمین، بشمول اس موسم گرما میں مکہ کا سفر کرنے والے افراد ان مجرموں سے چوکنا رہیں جو فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عازمینِ حج بکنگ کے لیے صرف Nusuk کی آفیشل ویب سائٹ استعمال کریں، نقد رقم کے ذریعے ادائیگی کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ دھوکا دہی کی اہم علامت ہے اور اگر ہو سکے تو کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کریں۔

سٹی آف لندن پولیس کے کمانڈر عمر خان کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی حج فراڈ سے ماضی میں متاثر ہوا یا آنے والے وقت میں دھوکا دہی کا نشانہ بنے تو اسے ایکشن فراڈ کو اطلاع دینی چاہیے، ہمارے پاس جتنی زیادہ معلومات ہوں گی اتنے ہی بہتر طریقے سے ہم اس مسئلے پر قابو پا سکیں گے۔

ایکشن فراڈ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں حج فراڈ کے سلسلے میں مجموعی طور پر 150,000 پاؤنڈ کے نقصانات کی اطلاع دی گئی تھی، بہت سے متاثرین کو اپنی جان بچانے کے لیے تباہ کن نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لین دین کی تمام رسیدیں اور دستاویزات اپنے پاس رکھیں اور Nusuk ویب سائٹ پر بیان کردہ ادائیگی کے رہنما خطوط پر عمل کریں۔ 

عوام سے کہا گیا ہے کہ حج سے متعلق دھوکا دہی کے واقعات کی اطلاع دینے کے لیے ایکشن فراڈ سے آن لائن www.actionfraud.police.uk یا 0300 123 2040 پر ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے حجاج کرام اسکاٹ لینڈ پولیس سے 101 پر رابطہ کر کے رپورٹ کر سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات