30 C
Lahore
Sunday, April 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹڈکی بھائی کیخلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کا ایکشن

ڈکی بھائی کیخلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کا ایکشن


معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن عرف ڈکی بھائی ہائی وے پر ڈرائیونگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرتے دکھائی دیے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں ہائی وے پر ڈرائیونگ کے دوران اپنی گاڑی کو آٹو موڈ پر لگا کر گاڑی کے اسٹیئرنگ پر ٹانگیں رکھ کر سوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ڈکی بھائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور یوٹیوبر کے اس اقدام کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

صارفین نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کو باضابطہ شکایات درج کروائی تھیں۔

صارفین کی شکایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے یوٹیوبر سعد رحمٰن کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈکی بھائی کی اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات