37 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی ناکہ بندی، غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء ختم، بمباری سے...

اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء ختم، بمباری سے 84 فلسطینی شہید


غزہ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی جاری ،اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے ایک بار پھر خبر دار کیا ہے کہ اہلیان غزہ خوراک سے محروم ہیں، ان کیلئے کھانے پینے کی اشیاء اختتام کو پہنچ گئی ہیں،ادارے کے مطابق فی الحال ہمارے پاس انہیں دینے کو مزید کچھ نہیں ہے، ادارے نے اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی دہرادیا، حماس کے حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں ایک حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور3زخمی ہوئے جبکہ جنوبی غزہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے ۔ سعودی وزیرخارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات ،تنازع فلسطین ، دو ریاستی حل کیلئے مشترکہ کانفرنس پر بات چیت ، دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں84فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ، شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک گھر پر بمباری کے بعد وہاں شہید افراد کی تعداد23ہوگئی ہے ، 12افراد کے جسد خاکی ایک روز قبل نکال لئے گئے تھے ۔ دریں اثناء غزہ میں حکومتی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث 52افراد دم توڑ چکے ہیں ، غزہ میں شیر خوار وں کیلئے خشک دودھ بھی نایاب ہوچکا ہے ۔ غزہ میڈیا آفس کے مطابق کئی خاندان خیراتی اداروں کے کچن کے باہر گھنٹوں گھنٹوں قطاروں میں لگے رہتے ہیں اور بیشتر کچھ حاصل کئے بغیر ہی واپس لوٹ جاتے ہیں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات