بیجنگ (نیوز ڈیسک )چین کے قومی توانائی کے ادارہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار اس کی ہوا اور شمسی توانائی کی صلاحیت کوئلے سے چلنے والے تھرمل سے زیادہ ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ چین، دنیا کا سب سے بڑا گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کرنے والا ملک ہے جس نے 2030تک کاربن کے اخراج کو صفر کرنے اور 2060 تک کاربن غیر جانبداری حاصل کرنے کا عہد کیا ہے جبکہ چین کی توانائی کا تقریباً 60فیصد کوئلے سے آتا ہے، یہ ملک قابل تجدید توانائی کا پاور ہاؤس بھی ہے، جو گزشتہ سال شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، ہر دوسرے ملک کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ ہوا اور شمسی توانائی پیدا کر رہا ہے۔
چین کے قومی توانائی کے ادارہ کا کہنا ہے کہ “2025کی پہلی سہ ماہی میں، چین کی نئی نصب شدہ ہوا اور فوٹو وولٹک پاور کی صلاحیت مجموعی طور پر 74.33ملین کلوواٹ تھی، جس سے مجموعی طور پر نصب شدہ صلاحیت 1.482بلین کلوواٹ ہو گئی۔
چین نے پہلی بار تھرمل پاور (1.451بلین کلو واٹ) کی نصب شدہ صلاحیت کو پیچھے چھوڑ دیا۔