کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میںخریداری سے مارکیٹ میں مثبت رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ،46.25 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی،سرمایہ کاری مالیت 4 ارب 18 کروڑ 98لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 7.03 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا جس سے ٹریڈنگ کے آغاز مندی کا رحجان رہا اور پہلے ہاف کا اختتام 220 پوائنٹس کی مندی پر ہوا ،دوسرے ہاف کا آغاز پر بھی مندی غالب رہی جس کے بعد 100انڈیکس 1303 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 14 اور 13 ہزار کی حدسے بھی نیچے آگیا۔