33 C
Lahore
Saturday, April 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلندن، بھارتی انتہاپسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن جانے کی کوشش ناکام

لندن، بھارتی انتہاپسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن جانے کی کوشش ناکام


فائل فوٹو

لندن میں بھارتی انتہاپسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

زرائع کے مطابق لندن پولیس نے اس موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 2 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر حملے کے بعد سے پاک بھارت تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا جبکہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی۔

بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو بھی مسترد کردیا اور کہا ہےکہ اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات